جو چیزیں ادراک عقلی سے باہر ھین



جو چیزیں ادراک عقلی سے باہر ھین وہاں تسلیم کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں
ھم پھلے بتا چکے ہیں کہ انسان کا عقلی ظرف عاجز ھے بعض اشیا کی حقیقت و ماھیت کو جاننے سے متعلق
مثلا روح کے بارے میں سوال کیا گیا تو اللہ جل جلالہ نے فرمایا روح میرا امر بے اور تمھیں بھت کم علم دیا گیا ھے
اب انسانی جتنی بھی عقلی و فکری دوڑیں لگا لے اس مجرد وجود کی ماہیت سے پردہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ ادراک کے لیے جتنی ظرفیت چاہیے وہ انسان کے وجود و طاقت سے بالا تر ھے
میں ایک مثال دیتا ھون
اگر پانچ سال کے بچے کو کھا جائے کہ ایک من وزن اٹھاو تو کیا وہ اٹھا لے گا ھر گز نہیں کیوں اس کے اندر ظرفیت دس کلو مثلا وزن اٹھانے کی ھے نہ کہ ایک من
مثلا کیا ممکن ھے کہ پانچویں کلاس کا بچہ نیوٹن کے قوانین حرکت اور ،آئن سٹایئن کا نظریہ اضافت یا کارل مارکس کے جدلیاتی فلسفے کو سمجھ سکے ھرگز ممکن نہیں کیونکہ ان چیزوں کو سمجھنے کے لئے جتنی فکری رشد کی ضرورت ھے وہ بچے کے اندر نہیں
جب انسان خود انسان کے  اختراع کردہ علوم و فنون  کا ادراک و شعور اپنی کم علمی کی وجہ سے نہیں کر پاتا تو خالق کے نظام کے مقابلے میں ھماری فکری و عقلی قوت کس طرح متحمل ھو سکتی ھے ؟
بس جتنا طرف دیا خدا نے عقلی ادراک کا اتنا سمجھا انسان نے اور سمجھے گا
برادر عزیز یہ بات جو آپ نے چھیڑی ھے یہ اتنی پیچیدہ بحث ھے کہ بڑے بڑے فلسفی و مفکر نے آخر میں ھاتھ کھڑے کر دیئے اور اس کے حکمت پر اعتراض کی بجائے اپنے فکری ادراک کی عاجزی کو تسلیم کر لیا
جھان پر قرآن میں عقل و شعور سے کام لینے پر زور دیا گیا ھے تو یہ ان چیزوں کے بارے میں ھے جن تک انسانی فکری ادراک ممکن ھے ورنہ قرآن شاہد ھے کہ اللہ نے واضح طور پر حقیقت روح جیسے امور سے متعلق انسان کی علمی و فکری کم ظرفی کو بیان کیا ھے
Labels:

Post a Comment

[blogger][facebook][disqus]

MKRdezign

{facebook#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {twitter#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {google-plus#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {pinterest#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {youtube#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {instagram#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL}

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget