ہم کس کے وفادار ہیں اللہ تعالی کے یا شیطان کے
بلاشبہ شیطان کے
توجہ کریں
ہم کو اللہ پاک نے ایک قطرہ سے خوبصورت انسان بنایا دیکھنے سے پہلے آنکھیں دیں, بولنے سے زبان دی اور سونگھنے سے پہلے ناک دی سننے سے پہلے کان دیے کھانے سے پہلے دانت دیے محنت سے پہلے ہاتھ چلنے سے پہلے پاوں دیے لیکن ہم اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کو ہی اللہ کی نافرمانی اور شیطان کی فرمانبرداری میں استعمال کرتے ہیں اللہ کی نعمتوں سے شیطان کی وفاداری کرتے ہیں توجہ طلب بات ہے اللہ نے آنکھیں دیں لیکن اس سے ہم حرام دیکھتے ہیں جیسے نامحرم عورت یا نامحرم مرد جب کے اللہ نے روکا ہے لیکن شیطان نے اجازت دی کہ تم کسی کی بہن بیٹی پر بری نظر رکھو اپنی بہن بیٹی کوئی نظر تو ڈالے اس کی ایسی کی تیسی
زبان اللہ نے دی استعمال شیطان کی مرضی پر گانے گانا گالیاں دینا نامحرم سے تعلقات لغو باتیں بے حیائی کی باتیں کرنا اور اللہ کا ذکر نہ کرنا حتی کہ سارا جسم اللہ نے دیا لیکن اللہ کی عطا کردہ جسم کو اللہ کی نافرمانی میں اور شیطان کی فرمانبرداری میں استعمال کرتے ہیں
زنا,جھوٹ,دھوکا بازی, ریاکاری,حسد,بےنمازی ہونا, چوری,غیبت,چغلخوری,بے حیائی سب سے اللہ نے منع کیا لیکن شیطان نے حکم دیا ہم نے اللہ کی نافرمانی لے لی اور شیطان کو راضی کر رکھا ہے پھر ہم وفادار کس کے ہیں بلاشبہ شیطان کے وفادار ہیں ایسے وفادار نعمتیں اللہ کی اور ان کا استعمال شیطان کے حکم پر جبکہ شیطان انسان کا کھولا دشمن ہے ایسے انسان جانوروں سے بھی بدتر ہیں جو شیطان کے وفادار ہیں کیونکہ کتا جانور ہے لیکن اپنے مالک کا وفادار ہے
Post a Comment