اقوال حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اقول حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
🌍 نظر بد آنکھوں کا زنا ہے۔
🌍 ہنسنا دل کی موت کا سبب ہے۔
🌍 موسم سرما مومن کے لیے بہار ہے۔
🌍 بہترین عبادت وہ ہے جو چھپ کر کی جائے۔
🌍 بہترین نکاح وہ ہے جو زیادہ آسان اور سادہ ہو۔
🌍 باپ کا ہم شکل ہونا انسان کی خوش نصیبی ہے۔
🌍 عمر میں اضافہ نیکی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
🌍 جو کوئی کھانے کی طرف جائے تو آہستہ جائے۔
🌍 زمانہ کو گالی نہ دو اس لئے کہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
🌍 جو کسی قوم کی شباہت اختیار کرے وہ ان میں سے ہے۔
🌍 جو رات کو نماز پڑھے گا دن کو اس کے چہرے پر نور ہو گا۔
🌍 اپنے افراد خانہ پر سلام کرو تمہارے گھر میں زیادہ برکت ہو گی۔
🌍 جو ناجائز ذرائع سے مال جمع کرے گا اس کا مال ناجائز کاموں میں ہی صرف ہو گا۔
🌍 جو شخص لوگوں کی موجودگی میں احسن طریقے سے نماز پڑھے اور خلوت میں محض چونچیں مارنے پر اکتفا کرے تو ایسا شخص اپنے خدا کی توہین کرنے والا ہے۔
🌍 جسے نیکی کر کے خوشی اور برائی کر کے غم محسوس ہو وہ مومن ہے۔
🌍 جو بلا اجازت کسی کے خط کو پڑھے گا گویا وہ آگ پر نظر کر رہا ہے۔
🌍 دینداری کے ثبوت کے لیے یہی کافی ہے کہ انسان اوقات نماز کی پابندی کرتا ہو۔
🌍 جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر یقینی چیز اپنائو۔
🌍 صلہ رحمی کرو اگرچہ سلام کے ذریعے سے ہو۔
🌍 جب دل میں نرمی محسوس ہو تو اس وقت کی دعا کو غنیمت جانو کیونکہ وہ وقت رحمت ہے۔
🌍 کسی تکلیف و مصیبت کی وجہ سے اللہ سے موت کی درخواست نہ کرو۔
🌍 سفید رنگ کا کپڑا بہترین کپڑا ہے۔
🌍 اپنا ہاتھ گیلے کپڑے سے صاف نہ کرو۔
🌍 تمہارے بہترین جوان وہ ہیں جو بزرگوں کی مشابہت اختیار کریں اور بدترین بوڑھے وہ ہیں جو جوانوں کی مشابہت اختیار کریں۔
🌍 کم سن کا دل اس خالی زمین کے مانند ہوتا ہے جس میں جو بیچ ڈالا جاتا ہے اسے قبول کر لیتی ہے۔
🌍 جو شخص علم میں ترقی کرے اور زہدوتقویٰ میں ترقی نہ کرے تو ایسا شخص خدا سے دوری کا مستحق ہے۔
🌍 جو شخص دن میں ایک مرتبہ کھانا کھائے وہ بھوکا نہیں رہے گا، جو دو مرتبہ کھانا کھائے وہ عابد نہیں ہو گا اور جو تین مرتبہ کھائے اس کو جانوروں کے ساتھ باندھ دو۔
🌍 سیاہ جوتے کے تین وصف ہیں: نظر کو کمزور کرتا ہے، قوت باہ کو کم کرتا ہے، غصہ زیادہ کرتا ہے۔
🌍 زرد جوتے کے تین فوائد ہیں: نظر کو طاقت ملتی ہے، قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے اور غصے کو دور کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ انبیاء کا پسندیدہ ہے۔
🌍 دھوپ کے چار اثرات ہیں: رنگت کو تبدیل کرتی ہے، فضا کو آلودہ کرتی ہے، لباس کو پرانا کرتی ہے، بیماری کا سبب بنتی ہے۔
🌍 چار چیزیں باعث سعادت ہیں: نیک بیوی، نیک اولاد، نیک دوست اور اپنے شہر میں روزگار۔
🌍 چار چیزیں عمر میں اضافہ کا سبب ہی: کنواری لڑکی سے نکاح کرنا، گرم پانی سے نہانا، بائیں پہلو کے بل سونا، صبح سویرے سیب کھانا۔
🌍 پانچ چیزیں دل کو مردہ بنا دیتی ہے: زیادہ کھانا، زیادہ سونا، زیادہ ہنسنا، زیادہ غصہ اور حرام خوری کہ یہ سب ایمان سے دور کر دیتی ہے۔
🌍 اللہ کو جس بندے کی بھلائی مطلوب ہوتی ہے اسے دنیا سے بے رغبتی دلاتا ہے، دین کی سمجھ عطا کرتا ہے اور اس کے عیوب سے اس کو واقف کرا دیتا ہے، جس شخص کو یہ تین باتیں حاصل ہو جائیں تو اسے دنیا اور آخرت کی تمام بھلائی نصیب ہوئی۔
🌍 جو شخص دو حدیثیں پڑھے جن سے اپنے کرادر کی تعمیر کرے یا اور لوگوں کو ان کی تعلیم دے جس سے لوگ نفع حاصل کریں اس کے لئیے ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
(ہدیتہ الشیعہ)
Labels:

Post a Comment

[blogger][facebook][disqus]

MKRdezign

{facebook#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {twitter#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {google-plus#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {pinterest#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {youtube#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {instagram#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL}

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget