حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں




خلاصہ :

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں: آگاہ ہو جاؤ کہ خدا کے نزدیک منفور ترین شخص وہ ہے جو شیوہٴ امام (ع) کامعتقد تو ہو لیکن عملی سیرت کی پیروی نہ کرے ۔
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:
ہم اہل بیت (ع) وہ ہیں جو ہر حال میں خدا سے راضی ہیں ،خوشگوار حالات میں اس کی اطاعت کرتے ہیں اور ناگوار حالت میں اسکی حمدو ثنا کرتے ہیں ۔
حدیث (۱)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:اَلا و انّ ابغض الناس الی اللہ مَن یقتدی بسنّة امام ولا یقتدی باعمالھم (۱)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں: آگاہ ہو جاؤ کہ خدا کے نزدیک منفور ترین شخص وہ ہے جو شیوہٴ امام (ع) کامعتقد تو ہو لیکن عملی سیرت کی پیروی نہ کرے ۔
حدیث (۲)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:اناّ اھل بیت نطیع اللہ فیما نحب و نحمدہ فیما نکرہ ( ۲)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:ہم اہل بیت (ع) وہ ہیں جو ہر حال میں خدا سے راضی ہیں ،خوشگوار حالات میں اس کی اطاعت کرتے ہیں اور ناگوار حالت میں اسکی حمدو ثنا کرتے ہیں ۔
حدیث (۳)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:و عمّرنی ما کان عمری بذلة فی طاعتک فاذا کان عمری مرتعا للشیطان فاقبضنی الیک سریعاً (۳)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:خدا یا میری عمر میں اضافہ کر تاکہ میری زندگی تیری اطاعت میں بسر ہو ۔اور جب بھی میری زندگی شیطان کی چرا گاہ بن جائے تو مجھے فوراً ہی اپنے پاس بلا لے۔
حدیث (۴)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:و ایاک و مصاحبة القاطع لرحمہ فانہ وجدتہ ملعونافی کتاب اللہ عزوجل فی ثلاثة مواضع ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (۴)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:جو شخص قطع رحم کرتا ہے اس کے پاس بیٹھنے سے پرہیز کرو اس لئے کہ قرآن مجید میں تین مقامات پر اس پر لعنت کی گئی ہے ۔
حدیث (۵)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:لا یقل عمل مع تقويٰ و کیف یقل ما یتقبل (۵)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:وہ کام جو خلوص کے ساتھ انجام دیا جائے بظاہر وہ کتنا ہی کم کیوں نہ ہو ، لیکن وہ کم نیں ہے ، یہ کیسے ممکن ہے کہ جو عمل مقبول بارگاہ خدا ہو، وہ کم ہو ۔
حدیث (۶)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:طلب الحوائج الی الناس مذلة للحیاة و مذھبة للحیاءو استخفاف بالوقار وھو الفقر الحاضر (۶)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:لوگوں کے سامنے اپنی حاجت بیان کرنے سے ، زندگی ذلیل ، حیا ختم اور شخصیت سبک ہو جاتی ہے ، اور یہ ایک ایسا فقر ہے جسے انسان اپنے ہاتھوں سے فراہم کرتا ہے۔
حدیث (۷)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:من عمل بما افترض اللہ علیہ فھو من اعبد الناس (۷)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو بھی اپنے فرائض کو انجام دے گا اسکا شمار عابد ترین لوگوں میں ہوگا ۔
حدیث (۸)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:الرضی بمکروہ القضا ارفع درجات الیقین (۸)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:قضائے نا خوشگوار پر راضی ہونا بالاترین مراتب یقین میں سے ہے ۔
حدیث (۹)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:من کرمت علیہ نفسہ ھانت علیہ الدنیا (۹)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:جس نے اپنے نفس کو با کرامت بنا لیا دنیا اسکے نزدیک کچھ بھی نیںے ہے ۔
حدیث (۱۰)
قال الامام زین العابدین علیہ السلام:من قنع بما قسم اللہ لہ ، فھو من اغنی الناس (۱۰)
ترجمہ:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:عطائے پروردگار پر جس نے قناعت کر لی اسکا شمار غنی ترین لوگوں میں ہے ۔



حوالہ:
۱۔ الکافی ج۸ ص ۲۳۶،ح۳۱۲
۲۔کشف الغمہ ۲ ۱۰۳۰
۳۔ صحیفہ ٴ سجادیہ ص ۸۲۔الدعاء ۔۲۰
۴۔ اصول کافی ج ۲ ص ۳۷۷
۵۔سورہ محمد آیت ۲۲۔ سورہ رعد آیت ۲۴ ، سورہ بقرہ آیت ۲۷
۶۔ تحف العقول ص ۲۰۱
۷۔ وسائل الشیعہ ج ۱۱ ص ۲۰۶
۸۔ تحف العقول ص ۴۸۸
۹۔تحف العقول ص ۴۸۸
۱۰۔ تحف العقول ص۴۸۸
Labels:

Post a Comment

[blogger][facebook][disqus]

MKRdezign

{facebook#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {twitter#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {google-plus#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {pinterest#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {youtube#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {instagram#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL}

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget