شیعہ اثنا عشری کا عقیدہ توحید


شیعہ اثنا عشری کا عقیدہ توحید
جان لیجئے کہ توحید کے بارے ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ واحد و یکتا ہے ۔ کوئی چیز اس کے مثل و مانند نہیں۔ ہمشیہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ سنتا ہے ( ہر آواز کا علم رکھتا ہے ) دیکھتا ہے ( ہر دکھائی دینے والی چیز کا علم رکھتا ہے) ہر چیز سے باخبر ہے ۔ وہ ایسی ذات ہے کہ کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہے ۔ زندہ ہے اور زوال نہیں ہے غالب ہے منزہ ہے سب چیزوں کا علم رکھتا ہے۔ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ بے نیاز ہے ۔ اس کی ذات ایسی ہے کہ اسے جوہر ، عرض ، صورت ، خط ، سطح ،ثقل ، خفت ، حرکت ، سکون ، مکان اور زمان ۔ جیسی صفات سے متصف نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ سب مادی ( یعنی مادی مخلوق کی ) صفات ہیں اور وہ اپنی مخلوقات کی تمام صفات سے منزہ اور مبریٰ ہے ۔ نہ ہی وہ ایسی ذات ہے ہے جس سے فضل و کمال کی نفی کی جائے اور نہ ہی اس کے کمال کو مخلوق کے کسی کمال سے مشابہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔ وہ موجود ہے لیکن دیگر موجودات کی طرح نہیں ہے وہ یکتا ہے بے نیاز ہے ۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا کہ جسے وارث بنایا جائے اور نہ وہ خود کسی سے پیدا ہوا کہ اس کی صفات یا ذات میں شریک قرار پائے۔ اس کا کوئی ہم سر نہیں ۔ اس کی کوئی نظیر نہیں ہے ۔ کوئی ضد نہیں ہے ۔ کوئی شبیہ نہیں ہے۔ کوئی شریک حیات نہیں ہے ۔ کوئی مثل و نظیر نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی مشیرکار ہے ۔ وہ ایسا لطیف و خبیر ہے کہ آنکھیں اسے نہیں دیکھ سکتیں ، وہ آنکھوں کے خیال کا احاطہ رکھتا ہے۔ اسے اونگھ آتی ہے نہ نہ نیند ۔ ہر چیز کا وہی خالق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ خلق اور حکمرانی کرنا اسی کاحق ہے۔ بابرکت ہے وہ ذات جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔ جو اللہ تعالیٰ کو مخلوق جیسا سمجھے وہ مشرک ہے اور جو شخص توحید کے باب میں سابق الذکر عقیدے کے علاوہ کسی عقیدے کو شیعوں کی طرف منسوب کرے، وہ جھوٹا ہے
اعتقادات شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ ص 15-16
Labels:

Post a Comment

[blogger][facebook][disqus]

MKRdezign

{facebook#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {twitter#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {google-plus#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {pinterest#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {youtube#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL} {instagram#YOUR_SOCIAL_PROFILE_URL}

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget